عام انتخابات کے نتائج 23 مئی کو آئیں گے لیکن سیاسی پارٹیوں نے اپنی اپنی بساط بچھانی شروع کر دی ہے۔ خبر ہے کہ آج ٹی ڈی پی رہنما اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائڈو بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور کانگریس صدر راہل سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ اسی دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر مرکز میں مودی اور شاہ کے بغیر کوئی حکومت بنتی ہے اور وہ حکومت عام آدمی پارٹی کے دہلی کو مکمل ریاست کے درجہ کے مطالبہ کو تسلیم کرتی ہے تو وہ اس کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان کے اس بیان سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ وہ مودی اور شاہ کے بغیر والی بی جے پی یا این ڈی اے حکومت کی حمایت کر سکتے ہیں یعنی مودی اور شاہ کے بغیر انہیں بی جے پی قبول ہے۔
Published: undefined
انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ کی خبر کے مطابق عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں دہلی کی ساتوں سیٹوں پر جیت کی امید تھی لیکن آخری لمحوں میں معاملہ الٹ گیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ’’دیکھئے کیا ہوتا ہے، دراصل چناؤ کے 48 گھنٹے پہلے تک ہمیں لگ رہا تھا کہ ساتوں سیٹ پر عام آدمی پارٹی جیت رہی ہے لیکن آخری لمحوں میں سارا کا سارا ووٹ کانگریس کو چلا گیا۔ یہ سب چناؤ سے ایک دن پہلے ہوا۔ ہم پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہوا ‘‘۔
Published: undefined
بی جے پی کے دوبارہ اقتدار کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ اگر ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی تو مودی کی واپسی مشکل ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پورے چار سال اروند کیجریوال بی جے پی اور دہلی کے ایل جی سے لڑتے رہے ہیں اور عوام کے سامنے بی جے پی کو اپنا دشمن نمبر ایک کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں لیکن اس خبر کے مطابق اب انہوں نے اس میں گنجائش پیدا کی ہے اور کہا ہے کہ اگر مودی اور شاہ کے بغیر کوئی بھی حکومت قائم ہوگی اور وہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی حمایت کرے گی تو وہ اس کی حمایت کر سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اس وقت کہی ہے جب وہ اس بات کو لے کر خود تذبذب میں ہیں کہ عام آدمی پارٹی کو کتنی سیٹیں ملیں گی۔ سیاسی مبصرین کی رائے میں عآ پ کو ان انتخابات میں شائد ہی کوئی سیٹ ملے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز