نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کو تھپڑ مارنےکے واقعہ کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کو نشانہ بنایا ہے۔
Published: undefined
منینش سسودیا نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کیا مودی اور شاہ اب کیجریوال کاقتل کروانا چاہتے ہیں؟ پانچ سال ساری طاقت لگا کر جس کا حوصلہ نہیں توڑ سکے، انتخابات میں شکست نہیں دے سكے، اب اسے راستے سے اس طرح ہٹانا چاہتے ہو بزدلوں!‘‘
Published: undefined
'آپ' نے اسے مخالفین کی طرف سے حملہ قرار دیا۔ پارٹی نے ٹویٹ کرکے کہا، ’’وزیر اعلی کیجریوال کی حفاظت میں ایک اور لاپرواہی۔ دہلی میں روڈ شو کے دوران مسٹر کیجریوال پر حملہ ہوا۔ ہم اس بزدلانہ حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ‘‘
ایک اور ٹویٹ میں پارٹی نے کہا، ’’یہ کیجریوال پر حملہ نہیں ہے۔ یہ دہلی کے عوام پر حملہ ہے۔ دہلی کے عوام 12 مئی کو بی جے پی کو شکست دے کر اس کا جواب دیں گے۔‘‘
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کر کے مرکزی حکومت پر وزیر اعلیٰ کیجریوال کی سیکورٹی میں کوتاہی برتنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بس اسی بات کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ کیجریوال پر کوئی گولی چلا دے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو گزشتہ روز انتخابی تشہیر کے دوران تھپڑ مارا گیا تھا۔ کیجریوال جس وقت روڈ شو کر رہے تھے اسی دوران ایک شخص بھیڑ میں سے سے آگے بڑھا اور گاڑھی پر چڑھ کر انہیں گالی بکتے ہوئے تھپڑ مار دیا۔ کیجریوال مغربی دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے امیدوار بلبیر سنگھ جاکھڑ کے حق میں کھلی گاڑی پر سوارہوکر روڈ شو کررہے تھے۔
Published: undefined
اروند کیجریوال کو تھپڑ مارنے والے شخص کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے زمین پر گرا دیا اور اس کی جم کر خبر لی۔ پٹائی کرنے کے بعد اسے پولس کو سونپ دیا گیا۔ شخص کا نام سریش بتایا جا رہا ہے، جو کہ دہلی کے کیلاش پارک کا رہائشی ہے۔ پولس نے اسے حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز