قومی خبریں

اتراکھنڈ ٹنل ریسکیو آپریشن میں شامل ریٹ ہول مائنرز سے ملاقات کریں گے دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر ان 'ریٹ ہول مائنرز سے ملاقات کریں گے، جنہوں نے اتراکھنڈ میں سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر ان 'ریٹ ہول مائنرز سے ملاقات کریں گے، جنہوں نے اتراکھنڈ میں سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق کیجریوال مائنرز (کان کنوں) سے اپنی رہائش گاہ پر شام کو ملاقات کریں گے۔

Published: undefined

افسران نے بتایا کہ اترکاشی، اتراکھنڈ میں منہدم ہونے والی سرنگ میں بچاؤ آپریشن میں شامل ریٹ ہول مائنرز دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کے لیے بھی کام کرتے تھے۔ ریٹ ہول مائنرز نے سلکیارا ٹنل میں پھنسے مزدوروں کو بچانے کے آپریشن میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

کئی میگا ایجنسیوں کی 16 دن کی کارروائی کے بعد منگل کی رات 41 پھنسے ہوئے مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ریٹ ہول مائنرز پیر کو سرنگ کے منہدم ہونے والے حصے کا ملبہ نکالنے میں مصروف تھے۔ سائنسدانوں، بین الاقوامی ماہرین، مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف ایجنسیوں، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، بی آر او کی طرف سے مسلسل جنگی بنیادوں پر چلائے گئے ریسکیو آپریشن کے 17ویں دن تمام 41 مزدوروں کو منگل کی رات بحفاظت بچا لیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined