نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کورونا سے متاثرہ پائے گئے ہیں، انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے، فی الحال وہ آئسولیشن میں ہیں۔
کیجریوال نے ٹوئٹ کیا، ’’مجھے کورونا کا انفیکشن ہوا ہے۔ علامات ہلکی ہیں۔ میں نے فی الحال خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ جو لوگ گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطہ میں آئے ہیں وہ خود کو آئسولیٹ کر لیں اور کورونا ٹیسٹ کرا لیں۔‘‘
Published: 04 Jan 2022, 8:43 AM IST
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال گزشتہ روز اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں اتراکھنڈ گئے تھے اور انہوں نے راجدھانی دہرادون میں 'نو پریورتن سبھا' سے خطاب کیا تھا۔ اس سے پہلے اتوار کے روز اروند کیجریوال نے اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔ اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں رواں سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔
Published: 04 Jan 2022, 8:43 AM IST
دہلی میں یکم جنوری کو کورونا کے 2796 معاملے درج کئے گئے تھے، اس کے بعد 2 جنوری کو معاملوں کی تعداد 3194 تک جا پہنچی اور 3 جنوری کو متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4099 ہو گئی۔
کورونا انفیکشن کے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں آج صبح 11 بجے ’ڈی ڈی ایم اے‘ (دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) کی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ دہلی میں گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت ’ریڈ الرٹ‘ جاری کیا جا سکتا ہے، جس میں مکمل کرفیو جیسی پابندیاں عائد ہوں گی۔ فی الحال راجدھانی میں جی آر اے پی کا یلو الرٹ ہے۔
Published: 04 Jan 2022, 8:43 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Jan 2022, 8:43 AM IST
تصویر: پریس ریلیز