نئی دہلی: قومی راجدھانی میں عوامی مقامات پر شراب نوشی کے الزام میں 606 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایک اہلکار نے پیر کے روز یہ اطلاع فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (بیرونی ضلع) سمیر شرما نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو عوامی مقامات پر شراب پینے والوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک مہم چلائی گئی۔
Published: undefined
سمیر شرما نے کہا، "عوامی طور پر شراب پینا اکثر پریشانی پیدا کرتا ہے اور علاقے کا امن خراب کرتا ہے۔ یہ قانون کے مطابق قابل سزا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے 10 پولیس اسٹیشنوں کے دائرہ اختیار میں خصوصی آپریشن چلایا جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
ڈی سی پی نے کہا، ’’آپریشن کے دوران یہ دیکھا گیا ہے کہ ویک اینڈ کے دنوں میں گھریلو تشدد اور لڑائی جھگڑوں کے حوالے سے ضلع میں پی سی آر کالز کی تعداد دیگر دنوں کے مقابلے میں کم ہو گئی ہے۔‘‘ ڈی سی پی نے لوگوں سے عوامی مقامات پر شراب نہ پینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسی مہمات باقاعدگی سے چلائی جائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز