قومی خبریں

سی اے اے: جعفر آباد میں خواتین کا مظاہرہ جاری، ہنگامہ کے بعد سیکورٹی سخت

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جعفر آباد میٹرو اسٹیشن پر جاری احتجاجی مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے آج بھی جعفر آباد، موج پور-بابر پور میٹرو اسٹیشن کو بند کر دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے جعفر آباد میٹرو اسٹیشن پر شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ بڑی تعداد میں خواتین احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہیں۔ سی اے اے کو لے کر موج پور میں اتوار کو دو گروپوں میں تصادم کے بعد آج علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے۔

Published: 24 Feb 2020, 3:11 PM IST

سی اے اے کے خلاف جعفر آباد میٹرو اسٹیشن پر جاری احتجاجی مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے آج بھی جعفر آباد، موج پور-بابر پور میٹرو اسٹیشنوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ دہلی میٹرو کے مطابق ان میٹرو اسٹیشنوں پر مسافروں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ان میٹرو اسٹیشنوں پر ٹرین بھی نہیں رکے گی۔

Published: 24 Feb 2020, 3:11 PM IST

دوسری طرف سی اے اے مخالف مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولس نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ دہلی ٹریفک پولس کے مطابق سیلم پور سے موج پور اور موج پور سے سیلم پور ٹرانسپورٹیشن بند ہے۔

Published: 24 Feb 2020, 3:11 PM IST

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کو لے کر موج پور میں اتوار کو دو گروپوں میں تصادم ہوا تھا۔ اس دوران کچھ لوگوں نے پتھراؤ کر دیا تھا۔ پولس نے پہلے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن جب معاملہ بے قابو ہو گیا تو آنسو گیس کے گولے چھوڑ کر ہنگامہ کر رہے لوگوں کو بھگانے کی کوشش کی گئی۔

Published: 24 Feb 2020, 3:11 PM IST

الزام عائد کیا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے علاقے میں کشیدگی بڑھانے کا کام کیا ہے۔ جعفر آباد میں مظاہرہ کے درمیان بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے ٹوئٹ کر اپنے حامیوں کو جعفر آباد مظاہرہ کے خلاف موج پور میں بلایا تھا۔ سی اے اے کے خلاف جعفر آباد میٹرو اسٹیشن پر خواتین نے ہفتہ کی دیر شب کو مظاہرہ شروع کیاتھا۔ اسی مظاہرہ کے خلاف کپل مشرا نے اپنے حامیوں کو بلایا تھا، جس کے بعد موقع پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

Published: 24 Feb 2020, 3:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Feb 2020, 3:11 PM IST