قومی خبریں

دہلی: شاہین باغ کے بعد بلڈوزر پہنچے نیو فرینڈز کالونی، لوگوں سے سامان ہٹانے کو کہا گیا

نیو فرینڈز کالونی میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لیے مہم چلائی۔ دوسری جانب تجاوزات ہٹانے کے لیے بلڈوزر منگل پوری پہنچ گئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: ایس ڈی ایم سی سنٹرل زون کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین راجپال نے بتایا کہ ایس ڈی ایم سی سینٹرل زون کے بلڈوزر کی کارروائی آج بھی جاری رہے گی۔ نیو فرینڈز کالونی میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لیے مہم چلائی۔ دوسری جانب تجاوزات ہٹانے کے لیے بلڈوزر منگل پوری پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

اس سے پہلے ایم سی ڈی کا بلڈوزر پیر کے روز شاہین باغ پہنچا تھا، جس کے بعد موقع پر کافی ہنگامہ ہوا۔ دوسری جانب دہلی پولیس نے عآپ ایم ایل اے امانت اللہ خان اور ان کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ امانت اللہ اور ان کے حامیوں پر شاہین باغ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔

Published: undefined

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی) نے امانت اللہ خان اور ان کے حامیوں کے خلاف شاہین باغ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس شکایت کی بنیاد پر امانت اللہ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

شکایت میں ایس ڈی ایم سی نے کہا کہ پیر کے روز شاہین باغ میں مرکزی سڑک پر تجاوزات کے خلاف مہم چلائی جانی تھی۔ اس کے لیے ان کا عملہ اور پولیس اہلکار وہاں تعینات تھے۔ امانت اللہ خان اور ان کے حامیوں نے ایس ڈی ایم سی کو وہاں سے تجاوزات ہٹانے کی اجازت نہیں دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined