نئی دہلی: مغربی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما نے دارالحکومت میں ’مسجدوں کے بڑھنے‘ پر سوال اٹھاتے ہوئے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
پرویش ورما نے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کو لکھے خط میں کہا ہے کہ دہلی میں مسجدوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ٹریفک نظام پر اثر پڑنے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے خط میں دعوی کیا ہے کہ ان کے پارلیمانی حلقے سمیت دارالحکومت کے مختلف حصوں میں سرکاری زمین اور سڑکوں پر مسجدوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی کا ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی لیڈر پرویش ورما نے خط میں لیفٹننٹ گورنر انل بیجل سے اس سلسلے میں فوری طور پر کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’میں پوری دہلی اور خصوصاً اپنے پارلیمانی حلقوں کے کچھ خاص حصوں میں سرکاری زمین، سڑکوں اور ویران جگہوں پر مسجدوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کے ایک خاص طریقے کی طرف آپ کی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
پرویش ورما نے امید ظاہر کی ہے کہ لیفٹننٹ گورنر اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور جلد ہی اس پر کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز