قومی خبریں

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

پانی بھر جانے کی وجہ سے رنگ روڈ سے گزرنے والی گاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دارالحکومت کے دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش کے بعد مسائل پیدا ہو گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

Published: undefined

راجدھانی کے رنگ روڈ پر بھی پانی کا جماؤ دیکھا گیا۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صرف رنگ روڈ پر ہی نہیں، دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش کے بعد مسائل بڑھ گئے۔ صبح دفتر جانے کے وقت پانی بھرا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو تاخیر ہوئی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بادلوں کا ایک گروپ دہلی سے گزر رہا ہے۔ ان کی رفتار سست ہے۔ ایسے میں دن کے وقت بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ الرٹ صبح 6 بجے جاری کیا تھا۔

آئی ایم ڈی کے مطابق دارالحکومت کے کچھ حصوں میں موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ اس حوالے سے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو دارالحکومت کے ان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے جہاں بارش کے بعد اکثر پانی جمع رہتا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے اپنے الرٹ میں کہا کہ تیز بارش کی وجہ سے حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 25 جولائی کی صبح 8.30 بجے سے 26 جولائی کی صبح 6.30 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی یونیورسٹی کے علاقے میں 89.5 ملی میٹر اور اگنو میں 34.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined