دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے آج کرشنا نگر ضلع کانگریس کمیٹی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ دہلی اسمبلی انتخاب پارٹی تن تنہا لڑے گی۔ یعنی لوک سبھا انتخاب میں عآپ (عام آدمی پارٹی) کے ساتھ کانگریس نے اتحاد ضرور کیا تھا، لیکن اسمبلی انتخاب میں یہ اتحاد زمین پر دکھائی نہیں دے گا۔
Published: undefined
کانگریس کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں اتحاد صرف لوک سبھا انتخاب تک تھا۔ آنے والے وقت میں ہونے والے سبھی انتخابات میں کانگریس کسی کے ساتھ مل کر نہیں لڑے گی۔ انھوں نے کہا کہ دہلی کے ووٹرس نے لوک سبھا انتخاب میں ہمیں ووٹ دے کر ظاہر کر دیا ہے کہ ان کا اعتماد پارٹی کے ساتھ برقرار ہے۔ ان کے اعتماد کے ساتھ ہم اسمبلی انتخاب میں اکثریت حاصل کر کے دکھائیں گے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ غریب، متوسط طبقہ، پسماندہ طبقہ، ایس سی، ایس ٹی، اقلیتی طبقہ سمیت مزدور، ریہڑی پٹری والے، کھومچا والے، نوجوان طبقہ اور خواتین بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگار سے بری طرح پریشان ہیں۔ بی جے پی اور عآپ کے ذریعہ پیدا اس حالات سے لوگ بہت ناراض ہیں اور وہ سمجھ گئے ہیں کہ کانگریس ہی ایک ایسی سیاسی پارٹی ہے جو نہ صرف دہلی بلکہ ملک بھر میں ہمیشہ لوگوں کی آواز بن کر ان کے مسائل، پریشانیوں و ضرورتوں کے حل سے متعلق سڑک ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں بھی حق کی لڑائی لڑتی آ رہی ہے۔ ہمارے لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ ملک کے مفاد میں کی گئی کوششوں کو کوئی بھی مسترد نہیں کر سکتا۔ ہم لگاتار بجلی و پانی بحران، آبی جماؤ، بجلی شرح میں اضافہ وغیرہ موجودہ ایشوز اٹھا رہے ہیں اور لوگوں کے درمیان پہنچ کر اپنی بات بھی رکھ رہے ہیں۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ اسمبلی انتخاب کے لیے بوتھ سطح پر ہماری تیاری چل رہی ہے۔ کانگریس کارکنان گھر گھر جا کر لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کر رہے ہیں اور ان سے مل کر مسائل کو جاننے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان عآپ کے کئی لیڈران و کارکنان نے آج کانگریس میں شمولیت بھی اختیار کی۔ کانگریس ریاستی دفتر راجیو بھون میں عآپ لیڈر پریم ودھوا کے ساتھ سینکڑوں کارکنان نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔ اس موقع پر دیویندر یادو نے کانگریس پارٹی کا ہاتھ تھامنے والے سبھی لیڈروں کو پٹکا پہنایا اور کہا کہ پریم ودھوا سمیت تیمارپور اسمبلی کے کئی لیڈران کی گھر واپسی ہوئی ہے جس سے تنظیم کو مضبوطی ملے گی۔
Published: undefined
دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ عآپ میں موجود بدعنوانی کے بعد کارکنان کا حوصلہ پست ہوا ہے اور بدعنوان کیجریوا۔ سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا، سابق وزیر صحت ستیندر جین سمیت اراکین اسمبلی و کونسلرز کے جیل جانے کے بعد آپ کارکنان کو اپنا سیاسی وجود ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کے اصولوں، نظریات اور مثبت سوچ کے ساتھ ساتھ قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی شخصیت سے متاثر ہو کر بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز