قومی خبریں

دہلی اسمبلی الیکشن: ووٹوں کی گنتی کے لیے 21 مراکز قائم، سیکورٹی انتظامات سخت

دہلی الیکشن افسر دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کے لئے سیکورٹی کے تین سطحی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لئے منگل کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لئے 11 اضلاع میں 21مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اسمبلی کے لئے 8فروری کو پولنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد ای وی ایم کو 21کاؤنٹنگ سنٹروں پر بنائے اسٹرونگ روم میں رکھوا کر آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

Published: 10 Feb 2020, 10:11 PM IST

دہلی الیکشن افسر دفتر سے پیر کو موصولہ اطلاع کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کیلئے سیکورٹی کے تین سطحی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس، ہوم گارڈ اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لئے 50ٹیموں کو ریزرو رکھا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں چالیس سے 45جوان شامل ہیں۔

Published: 10 Feb 2020, 10:11 PM IST

شمال مغربی ضلع میں ووٹوں کی گنتی کے تین مراکز بنائے گئے ہیں۔ نریلا روڈ پر گھیورا میں واقع چھوٹو رام دیہی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، میں دو رٹھالہ اور کراری اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹ گنے جائیں گے۔ کرالا میں واقع سرودے کنیا ودیالیہ میں منڈکا اسمبلی سیٹ کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ منگولپوری صنعتی علاقہ فیس۔ ایک کے پاکٹ بی میں واقع آئی ٹی آئی میں سلطان پور ماجرا اور منگولپوری اسمبلی سیٹ کی گنتی ہوگی۔ پیتم پورا میں منی مایا رام جین روڈ پر واقع کستوربا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اور گرو گووند سنگھ کالج میں شالیمار باغ اور تری نگر اسمبلی سیٹوں کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

Published: 10 Feb 2020, 10:11 PM IST

شمال مشرقی دہلی کی گوکل پوری، مصطفی باد اور کراول نگر اسمبلی سیٹوں کے ووٹوں کی نند نگری میں واقع آئی ٹی آئی کی نئی بلڈنگ میں ہوگی۔ سیلم پور اور گونڈا اسمبلی کے ووٹ پشتہ روڈ کے نزدیک شاستری پارک میں جی بی ایس ایس ایس میں گنے جائیں گے۔ وسطی ضلع کی سات سیٹوں براڑی، تیمار پور، صدر بازار، چاندنی چوک، مٹیامحل، بلیمارا ن اور قرول باغ اسمبلی سیٹوں کے ووٹوں کی گنتی دھیرت پور میں واقع سر سی وی رمن انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ہوگی۔ جنوبی ضلع کی پانچ اسمبلی سیٹوں کی گنتی کے لئے دو مقامات پر کاونٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ان میں مالویہ نگر، مہرولی اور چھتر پور کے ووٹ سری فورٹ روڈ میں واقع جیجا بائی اندسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور دیولی اور امبیڈکر نگر کے ووٹوں کی گنتی ساکیت کے جے بلاک میں واقع ویر چندر سنگھ گڑوالی سرودیہ بال ودیالیہ میں ہوگی۔

Published: 10 Feb 2020, 10:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Feb 2020, 10:11 PM IST