دہلی اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ منگل کے روز نامزدگی کا عمل شروع ہوتے ہی انتخابی کمیشن بھی پوری طرح سے ایکشن میں نظر آیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے پیش نظر کارپوریشن افسران نے عوامی مقامات سے 4 لاکھ سے زیادہ پوسٹر، بینر اور ہورڈنگ ہٹا دیئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی میں ووٹنگ 8 فروری کو ہے جب کہ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔
Published: undefined
دہلی چیف الیکٹورل افسران نے بتایا کہ 13 جنوری تک دہلی میں کل 402426 ہورڈنگ، بینر اور پوسٹر ہٹائے گئے ہیں۔ ان میں سے 1387 ایسے علاقوں میں ہٹائے گئے جو نئی دہلی میونسپل کونسل کے تحت آتے ہیں اور 2284 پوسٹر دہلی چھاؤنی بورڈ کے علاقوں سے ہٹائے گئے ہیں۔ اسی طرح 203999 پوسٹر شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت علاقوں سے، 161619 جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت علاقوں سے اور 33137 مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت علاقوں سے ہٹائے گئے ہیں۔ افسران کے مطابق مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں 13 جنوری تک کل 45 معاملے درج کیے گئے ہیں جن میں 20 غیر سیاسی درجہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ 6 جنوری کو انتخابی کمیشن نے دہلی اسمبلی انتخاب کرائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی دہلی میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا۔ آج یعنی 14 جنوری سے نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ 70 اسمبلی سیٹ پر مبنی دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی نے گزشتہ اسمبلی انتخاب میں 67 سیٹ حاصل کی تھیں جب کہ 3 سیٹ بی جے پی کو ملی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined