نئی دہلی: سماجی تنظیم الانصار ویلفیئر ٹرسٹ نے دہلی میں مساجد میں تعمیر کووڈ مراکز کے لئے آکسیجن سلنڈروں، معاون آلات اورکھانے کا انتظام شروع کیا ہے۔ الانصار ویلفیئر ٹرسٹ کی ڈائریکٹر عاصمہ عرشی نے منگل کو یہاں بتایا کہ الانصار سماج کے غریب افراد کی دیکھ ریکھ اورکورونا سے حفاظت کے کام کررہا ہے۔ عام لوگوں کو ماسک اورسینیٹائزر تقسیم کیا گیا ہے اور گھر گھرجاکر لوگوں کو اس مصیبت سے بچے رہنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا ہے۔
Published: undefined
عاصمہ عرشی نے بتایا کہ گزشتہ چندبرسوں سے دہلی میں غریبوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت دہلی کے گرین پارک کی ایک مسجد کے کووڈ دیکھ بھال مرکز میں آج سات آکسیجن سلنڈر لگائے گئے اور معاون آلات دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ہی کوشش آگے بھی کی جاتی رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز