قومی خبریں

دیوالی سے پہلے ہی دہلی کی ہوا ہوئی زہریلی، 12 علاقے ریڈ زون میں شامل

ایئر کوالیٹی وارننگ سسٹم کے مطابق اگلے تین دنوں تک دہلی کی ہوا بہت خراب زمرے میں پہنچ سکتی ہے۔ ہوا کی رفتار دھیمی ہونے سے آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں آلودگی / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں آلودگی / قومی آواز / وپن

 

دہلی میں دیوالی سے پہلے ہی ہوا زہریلی ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے 12 علاقے ریڈ زون میں پہنچ گئے ہیں۔ ان حالات میں راجدھانی علاقہ میں فی الحال آلودگی سے راحت ملنے کے آسان نظر نہیں آ رہے ہیں۔ امکان پر یقین کریں تو پریشانی کم ہونے کے بجائے اور آگے بڑھنے والی ہے۔ ایئر کوالیٹی وارننگ سسٹم کا اندازہ ہے کہ اگلے تین دنوں تک دہلی کی ہوا بہت خراب زمرے میں پہنچ سکتی ہے۔ ہوا کی رفتار دھیمی ہونے کے سبب آلودگی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ راجدھانی میں آلودگی میں اضافہ سے لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

اتوار کو دہلی کی ہوا 'خراب' زمرے میں ہی درج کی گئی۔ دہلی کا اوسط اے کیو آئی 277 رہا۔ ایک دن قبل یہ 278 درج کیا گیا تھا۔ دہلی کے 12 علاقوں کا اے کیو آئی 300 سے زیادہ یعنی انتہائی خراب زمرے میں درج کیا گیا۔ اس میں وزیر پور، آنند وِہار، جہانگیر پوری، مُنڈکا اور روہنی جیسے علاقے شامل ہیں۔ آنند وِہار کا اے کیو آئی سب سے زیادہ 359 رہا۔

Published: undefined

وہیں موسمی تبدیلی کے درمیان دہلی میں اگلے کچھ دنوں تک درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان نہیں ہے۔ دن میں تیز دھوپ اور گرمی کا احساس بھی بنا رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری رہ سکتا ہے۔ اس کے بعد بھی 26 اکتوبر تک درجہ حرارت میں کسی بھی طرح کی گراوٹ نہیں ہوگی۔ اس دوران آسمان صاف رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 20 ڈگری کے قریب رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined