قومی دارالحکومت میں جمعہ کوبھی ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہا۔ایئر کوالٹی سسٹم اور ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ سسٹم (ایس اے ایف اے آر)کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا کے معیار کا انڈیکس 363 پر درج کیاگیا۔
Published: undefined
ایس اے ایف اے آر کے مطابق، دہلی کے ملحقہ علاقوں میں پرالی جلانے والے مقامات کی تعداد کم ہو کر 773 ہو گئی۔ جس کی وجہ سے آلودگی میں کچھ بہتری آنے کا امکان ہے۔ وہیں دہلی کے پی ایم 2.5 میں اس کی شراکت 2 فیصد تھی۔ پی ایم 2.5 اورپی ایم 10 کا ارتکاز "انتہائی خراب" زمرے میں بالترتیب 182 اور "خراب" زمرے میں 292 تھا۔
Published: undefined
ایس اے ایف اے آر نے اپنے صبح کے جاری بلیٹن میں کہا کہ دہلی کی ہوا کے معیار کا انڈیکس اگلے دو دنوں تک ایسا ہی رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دہلی میں کم ازکم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
Published: undefined
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق فرید آباد میں 349، غازی آباد میں 360، گریٹر نوئیڈا میں 308، گروگرام میں 323 اور نوئیڈا میں 336 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیاہے۔ مرکز نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ فضائی آلودگی کمیشن نے دہلی-این سی آر میں آلودگی کوروکنے کے لئے سخت قدم اٹھائے ہیں۔
Published: undefined
دوسری جانب دہلی حکومت نے آلودگی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آلودگی میں اضافے کو روکنے کے لیے بغیر کام کے گاڑیوں کی باہر نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے اور 300 کلومیٹر کے دائرے میں چھ تھرمل پاور پلانٹس کو بند کر دیا ہے اور ملازمین کو بھی اتوار تک گھر سے کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز