قومی خبریں

دیوالی کے بعد مسلسل دہلی کی ہوا زہریلی، آنند وہار کی حالت سب سے زیادہ خراب

دہلی کے آنند وہار میں اے کیو آئی  400 سے اوپر پہنچ گیا۔ جبکہ شہر کے 27 دیگر مانیٹرنگ اسٹیشنوں میں اے کیو آئی ’بہت خراب  ‘کے زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دیوالی کے بعد دہلی کی ہوا مزید زہریلی ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو دارالحکومت میں آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ یہاں اے کیو آئی یعنی ایئر کوالیٹی انڈیکس ایک بار پھر ’بہت خراب‘  کےزمرے میں پہنچ گیا۔ تاہم صبح کے وقت بہتری دیکھی گئی تھی۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت کا 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی ہفتہ کی شام 4 بجے 316 ریکارڈ کیا گیا جو کہ صبح 290 تھا۔ یہاں کے آنند وہار میں فضائی آلودگی کی سطح ’سنجیدہ‘ کے  زمرے میں تھی جب کہ شہر کے 27 دیگر مانیٹرنگ اسٹیشنوں نے اے کیو آئی کو بہت خراب' زمرے میں درج کیا، جس کی سطح 300 سے اوپر ہے۔

Published: undefined

تاہم، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق، گروگرام (209)، گریٹر نوئیڈا (250) اور نوئیڈا (269) میں اے کیو آئی کی سطح قدرے بہتر تھی اور وہ 'خراب' زمرے میں تھی، جبکہ فرید آباد کا اے کیو آئی166 رہا۔ لوگوں نے دیوالی کی رات پٹاخوں پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے باوجود، دہلی کی ہوا کا معیار سازگار ہواؤں کی وجہ سے توقع کے مطابق خراب زمرے میں نہیں پہنچا۔

Published: undefined

قومی راجدھانی کو دن اور رات کے دوران دھند اور تیز ہواؤں نے گھیرے رکھا، جس سے موسم سرما کی آمد کا اشارہ ملتا ہے۔ دہلی میں دن کا درجہ حرارت 33.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.4 ڈگری زیادہ تھا۔ دن میں نمی کا تناسب 62 فیصد سے 88 فیصد کے درمیان رہا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کی صبح دھند اور دن میں آسمان صاف رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس عرصے کے دوران، زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 34 ڈگری سیلسیس اور 17 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کی توقع ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ صفر اور 50 کے درمیان اے کیو آئی کو 'اچھا'، 51 اور 100 کے درمیان 'اطمینان بخش'، 101 اور 200 کے درمیان 'اعتدال پسند'، 201 اور 300 کے درمیان 'خراب'، 301 اور 400 کے درمیان 'بہت خراب' س اور  401 سے 450 ’سنجیدہ‘ اور 450 سے اوپر'انتہائی سنجیدہ' سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined