قومی خبریں

دارالحکومت میں ہوا کا معیار تیسرے دن بھی 'شدید زمرہ' میں رہا

قومی دارالحکومت میں پی ایم 2.5 عالمی ادارہ صحت کی حد سے 80 گنا زیادہ رہا۔ دہلی میں پی ایم 2.5 کا کنسنٹریشن 354 ہے، جب کہ دہلی-

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

دہلی میں ہوا کا معیار ہفتہ کی صبح مسلسل تیسرے دن 'شدید زمرہ' میں رہا اور صبح 8:30 بجے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 504 ریکارڈ کیا گیا۔ قومی دارالحکومت میں پی ایم 2.5 عالمی ادارہ صحت کی حد سے 80 گنا زیادہ رہا۔ دہلی میں پی ایم 2.5 کا کنسنٹریشن 354 ہے، جب کہ دہلی-این سی آر کے زیادہ تر علاقوں میں پی ایم 10 کا کنسنٹریشن 552 ہے، جو کہ 60 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر کی محفوظ حد سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے شہر میں بگڑتے ہوئے ہوا کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے کل ایک ہنگامی میٹنگ کی صدارت کی اور صورتحال کو تشویشناک قرار دیا۔ میٹنگ میں عبوری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں عام لوگوں سے زیادہ سے زیادہ گھروں کے اندر رہنے اور اخراج اور دھول کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے کی اپیل بھی شامل ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے فضائی آلودگی کے بحران کو کم کرنے کے لیے ایک طویل مدتی پائیدار ایکشن پلان بنانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

Published: undefined

دہلی کے لیے ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم کی طرف سے جاری کردہ پیشین گوئی کے مطابق، آج صبح ہلکی دھند کے ساتھ ہوا کی رفتار تقریباً چھ سے آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، نوئیڈا میں ہوا کا معیار 576 کی اے کیو آئی کے ساتھ 'شدید' زمرے میں رہا۔ سی پی سی بی کے مطابق، سیکٹر 116 اور 62 میں اے کیو آئی بالترتیب 426 اور 428 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح، گڑگاؤں کی ہوا کا معیار 512 کے اے کیو آئی کے ساتھ 'شدید' زمرے میں رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined