تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ تہاڑ کے افسران نے اس الزام کو خارج کر دیا تھا، اور آج ان کی ملاقات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان آج دہلی حکومت میں وزیر آتشی کی بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد آتشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جی سے ملتے ہی میں نے ان سے ان کا حال چال پوچھا، تو انھوں نے کہا کہ آپ لوگ میری فکر مت کرو، بس دہلی والوں کی فکر کرو اور ان کا خیال رکھو۔ انھوں نے مجھ سے دہلی کی عوام کو ملنے والی تمام سہولیات کا اسٹیٹس جانا اور ہدایت دی کہ گرمیوں میں کسی کو بھی پانی کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے دہلی کی ماؤں-بہنوں سے کہا ہے کہ وہ جلد ہی جیل سے باہر آئیں گے اور انھیں 100 روپے کی اعزازی رقم دیں گے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عآپ کے ذریعہ لگاتار ایسے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے پارٹی لیڈران کو ملنے نہیں دیا جا رہا ہے اور کئی طرح کے رخنات کھڑے کیے جا رہے ہیں۔ حالانکہ آج سنیتا کیجریوال اور آتشی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوئی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان بھی منگل کے روز ان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز