نئی دہلی: دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق چیئرمین برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کے متعدد پہلوان گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جنسی ہراسانی کے ملزم برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار کیا جائے، جبکہ گرفتار نہیں کی گئی ہے۔
Published: undefined
احتجاجی پہلوان آج شام 5 بجے انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ نکالنے جا رہے ہیں۔ پہلوانوں نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ عام لوگوں سے کینڈل مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے بجرنگ پونیا نے کہا کہ شاید یہ ملک کا پہلا ایسا کیس ہے جس میں پوکسو کے تحت مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتاری نہیں ہو رہی۔
Published: undefined
قبل ازیں، کھاپ پنچایت نے بھی پہلوانوں کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔ پہلوانوں کی حمایت میں ہریانہ کے ماہم میں 21 مئی کو ایک کھاپ پنچایت کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کے مطالبہ پر پہلوانوں کے دھرنے کے ایک ماہ مکمل ہونے پر انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ نکالا جائے گا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ جس دن نئی پارلیمنٹ کا افتتاح ہوگا، پہلوان اسی دن پارلیمنٹ کے باہر مہیلا مہاپنچایت کا اہتمام کریں گے۔ اس سے پہلے پہلوانوں نے پیر کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے نارکو ٹیسٹ کے چیلنج کو قبول کر لیا۔ بجرنگ پونیا نے کہا تھا کہ ہم سب کسی بھی ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں لیکن یہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز