قومی خبریں

دہلی: سیلم پور اسمبلی حلقہ سے 7 کانگریس عہدیداران ایوارڈ سے سرفراز

چودھری متین احمد نے کہا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں کانگریس کا ایک ایک سپاہی اپنی پوری محنت اور لگن سے کام کرتا ہے جس کے نتیجے میں آج کچھ لوگوں کو ان کی محنت کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر محمد تسلیم</p></div>

تصویر محمد تسلیم

 

نئی دہلی: سیلم پور اسمبلی حلقہ سے ساتھ کانگریس عہدیداران کو انڈین پیس اینڈ ہارمونی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ ایوارڈ یافتہ افراد میں بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے نائب صدر خالد خان، سیلم پور یوتھ کانگریس صدر جرّار احمد، بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری شفیق خان، بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری کماری نیہا بگراج، دہلی پردیش خواتین کانگریس کمیٹی کی سکریٹری زیب النساء رانی، بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے سکریٹری فہیم خان، سیلم پور یوتھ کانگریس کے محد توحید کے نام قابل ذکر ہیں۔ یہ ایوارڈ ساؤتھ انڈین سیل دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے چیئرمین راجیو جوسف کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔

Published: undefined

ایوارڈ ملنے پر سابق ایم ایل اے اور کانگریس کے قدآور لیڈر چودھری متین احمد، بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اور ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید کی موجودگی میں سبھی ایوارڈ یافتگان کا پھولوں کا ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری متین احمد نے کہا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں کانگریس کا ایک ایک سپاہی اپنی پوری محنت اور لگن سے کام کرتا ہے جس کے نتیجے میں آج کچھ لوگوں کو ان کی محنت کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو بہت ہی خوشی کی بات ہے۔

Published: undefined

چودھری متین احمد نے کہا کہ انسان حوصلا افزائی کا قائل ہوتا ہے اور جب کسی فرد کو اس کی محنت پر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے تو وہ دوگنی رفتار سے کام کرتا ہے۔ ہمیں اپنے منصوبوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے روزآنہ کام کرتے رہنا چاہیے ہماری یہ محنت ایک دن رنگ ضرور لاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیو جوسف نے دہلی کانگریس کے لیڈران و کارکنان کو ان کی محنت کے نتیجے میں انڈین پیس اینڈ ہارمونی ایوارڈ دینے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے دہلی کانگریس کارکنان و لیڈران کے حوصلوں کو تقویت مل رہی ہے۔

Published: undefined

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے سبھی عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ضلع کے لیے بہت ہی خوشی کا دن ہے کہ ہمارے ضلع سے سات لوگوں کو انڈین پیس اینڈ ہارمونی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دہلی میں بابر پور ضلع کانگریس کا سب سے مضبوط ضلع ہے اور سب سے زیادہ کانگریس کی ممبر شپ بھی یہیں ہوئی ہے، یہ سب کانگریس کے مضبوط عہدیداران اور کارکنان کی کڑی محنت کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

چودھری متین احمد نے کہا کہ بابر پور ضلع میں کانگریس پارٹی سے نوجوان بڑی تعداد میں منسلک ہو رہے ہیں اور اس طرح دہلی میں کانگریس کا کارواں بڑھتا جا رہا ہے۔ جس کے نتائج ہم سب نے ایم سی ڈی الیکشن میں دیکھیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں مزید بدلاؤ ہوں گے چونکہ لوگ دوسری سیاسی جماعتوں سے پریشان آچکے ہیں اور اپنے علاقے کی ترقی کے لئے کانگریس کو واپس لانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ نوجوان ہی تبدیلی لانے کا کام کرتے ہیں اور آج جن لوگوں کو ایوارڈ ملا ہے وہ سبھی نوجوان ہیں اور زمینی سطح پر دل و جان سے محنت کرتے ہیں ان کی اسی محنت کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اہم شرکاء میں نفیس خان، آصف اقبال، آشیش شرما، مقبول بیگ، فہیم خان، صدام حسین، قاسم سیفی، نوید کے نام قابل ذکر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined