قومی خبریں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی اچانک طبیعت خراب،  ایمس میں داخل کرایا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی طبیعت کل صبح اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی  کےایمس میں داخل کرایا گیا، جہاں فی الحال انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی طبیعت  کل  یعنی 11 جولائی کو اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں دہلی ایمس کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں کمر میں درد کی شکایت کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ فی الحال ان کی حالت بہتر ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 10 جولائی 2024 کو اپنی 73 ویں سالگرہ منائی ۔ ملک کے تمام لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی تھی۔

Published: undefined

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے انہیں کابینہ کا قابل قدر ساتھی قرار دیا۔ انہوں نے لکھا  تھا کہ راج ناتھ سنگھ ایک ایسے رہنما ہیں جن کی ذہانت کے لیے بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے محنت اور خدمت کے عزم کی بنیاد پر عوامی زندگی میں ترقی کی ہے۔ وہ ہندوستان کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے اور ہمارے ملک کو اس میدان میں خود کفیل بنانے میں پیش پیش ہیں۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعاگو ہوں۔"

Published: undefined

واضح رہے کہ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال کے حکام نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخلے کے بعد یہ جانکاری دی ہے۔ ایمس کے میڈیا سیل کی انچارج ڈاکٹر ریما دادا نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔ ان کی صحت اب مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی مکمل نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وقتاً فوقتاً ان کی جانچ کی جارہی ہے۔73  سالہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو کل صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں پرانے پرائیویٹ وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined