اتراکھنڈ اسمبلی انتخاب کے بعد نئی حکومت کی تشکیل اور وزیر اعلیٰ کے نام پر جاری کشمکش کا اختتام ہو گیا ہے۔ بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی انتخاب میں شکست کھانے والے پشکر سنگھ دھامی ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ دہرادون میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں شامل ہونے پہنچے راجناتھ سنگھ اور میناکشی لیکھی نے پشکر سنگھ دھامی کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے وزیر اعلیٰ بننے پر بھی مہر لگ گئی۔
Published: undefined
مرکزی وزیر دفاع اور اتراکھنڈ کے لیے بی جے پی کے مرکزی نگراں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پشکر سنگھ دھامی کو قانون ساز پارٹی لیڈر کی شکل میں منتخب کیا گیا ہے۔ میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے پورا یقین ہے کہ پشکر سنگھ دھامی کی قیادت میں اتراکھنڈ کی ترقی بہتر انداز میں ہوگی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پشکر سنگھ دھامی بھلے ہی کھٹیما اسمبلی سیٹ سے انتخاب ہار گئے تھے، لیکن وہ وزیر اعلیٰ عہدے کے دور میں آگے چل رہے تھے۔ اس درمیان چوبٹاکھال کے رکن اسمبلی ستپال مہاراج، سری نگر کے رکن اسمبلی دھن سنگھ راوت اور راجیہ سبھا رکن انل بلونی بھی اس عہدے کے دعویداروں میں شامل تھے۔ یہی نہیں، اتوار کو دہلی میں بی جے پی اعلیٰ کمان کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے بھی ریاست کے وزیر اعلیٰ نام پر غور و خوض کے لیے ہوئی میٹنگ میں حصہ لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز