بینکوں سے قرض لے کر اسے ادا نہ کرنے اور ملک چھوڑ کر بھاگ جانے کے معاملے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ مفرور کاروباریوں میں اب چاول کی تجارت کرنے والی کمپنی ’رام دیو انٹرنیشنل لمیٹڈ‘ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی میں قائم یہ کمپنی باسمتی چاول برآمد کرتی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایس بی آئی اور دوسرے بینکوں کا اس پر 400 کروڑ روپے سے زائد کا قرض ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق، الزام ہے کہ دہلی کے رہنے والے اس کمپنی کے مالک نے ایس بی آئی اور کچھ دوسرے بینکوں سے قرض لیا تھا، لیکن اس کے خلاف چار سالوں تک کوئی شکائت نہیں ہوئی۔ اب پتہ چلتا ہے کہ کمپنی کا مالک ملک سے بھاگ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شکایت پر سی بی آئی نے کمپنی کے مالک اور س کے چار ڈائریکٹروں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ سی بی آئی کی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس شخص نے 6 بینکوں سے قرض لیا تھا اور 2016 سے فرار ہے۔
Published: undefined
رام دیو انٹرنیشنل نے کل 414 کروڑ روپے بینکوں سے قرض لیے ہیں۔ اس میں 173.11 کروڑ ایس بی آئی سے، کینرا بینک سے 76.09 کروڑ، یونین بینک آف انڈیا سے 64.31 کروڑ روپے، 51.31 کروڑ سینٹرل بینک آف انڈیا سے، 36.91 کروڑ کارپوریشن بینک سے اور 12.27 کروڑ روپے آئی ڈی بی آئی بینک سے لے کر فرار ہو گیا ہے۔
Published: undefined
سی بی آئی نے فی الحال کمپنی اور اس کے ڈائریکٹر، نریش کمار، سریش کمار، سنگیت اور کچھ نامعلوم سرکاری افسران کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ اس میں دھوکہ دہی، کریمینل بریچ اور ٹرسٹ اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایس بی آئی کی جانب سے کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو این پی اے (نان پرفارمنگ اسیٹ) میں ڈال دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایس بی آئی نے کہا کہ سال 2016 میں کیے گئے آڈیٹ میں پایا گیا کہ ملزم نے کھاتوں میں گڑبڑی کی، بیلنس شیٹ میں دھوکہ دہی اور غیر قانونی طریقہ سے پلانث اور مشینری کو ہٹا دیا تاکہ غیرقانونی طریقہ سے بینک فنڈ میں لاگت کو گھٹایا جا سکے۔ اس کے بعد جب بینک نے جانچ کی تو کمپنی کے ارکان غائب ہو گئے۔ بعد میں معلوم چلا کہ سبھی ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
معاملہ کی جانچ کر رہے افسران نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ایس بی آئی نے شکایت اس وقت کی جب اس کا قرض واپس نہیں ملا، کیوںکہ ملزمان اپنی بیشتر املاک فروخت کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ اس معاملہ میں تاحال ایس بی آئی کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز