نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز جاپان کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا میں امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے اپنے نئے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جاپان، ہندوستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں ایک اہم شراکت دار ہے اور جاپانی کمپنیاں ’’دنیا کے لئے ہندوستان میں مینوفیکچرنگ‘‘ کی ہندوستان کی کوششوں کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔
Published: undefined
پی ایم مودی ہندوستان دورہ پر آئے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ساتھ دارالحکومت میں چوٹی کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس تناظر میں، ہندوستان-جاپان شراکت داری کو مزید گہرا کرنا نہ صرف دونوں ممالک کے لیے اہم ہے، بلکہ اس سے ہند-بحرالکاہل خطے اور عالمی سطح پر بھی امن، خوشحالی اور استحکام کو فروغ ملے گا‘‘۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سال 2014 میں دونوں ممالک نے ہندوستان میں جاپان کی جانب سے 3.5 لاکھ کروڑ ین کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا تھا جو حاصل کر لیا گیا ہے۔ ہم نے پانچ سالوں میں پانچ لاکھ کروڑ ین (تین لاکھ 20 ہزار کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کا نیا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان ہندوستان میں عالمی سرمایہ کاری کا سب سے قابل اعتماد اور سب سے بڑا شراکت دار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز