لکھیم پور تشدد میں ہلاک کسانوں کے کنبہ سے ملنے جا رہے پرینکا گاندھی اور دیپیندر ہڈا گزشتہ 36 گھنٹے سے پولیس حراست میں ہیں۔ رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا نے اب ٹوئٹ کر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ دیپیندر ہڈا نے کہا ہے کہ کسانوں کو بے رحمی سے کچلنے والے ’آزاد‘ ہیں اور ہم 36 گھنٹوں سے پولیس ’حراست‘ میں ہیں۔
Published: undefined
پی ایم مودی کے لکھنؤ دورے کو لے کر بھی دیپیندر ہڈا نے طنز کسا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ کسان کنبوں میں ’ماتم‘ چھایا ہوا ہے اور لکھنؤ میں ’اُتسو‘ (جشن) منایا جا رہا ہے۔ دیپیندر ہڈا نے کہا ہے کہ میں ملک کے باشندوں سے پوچھتا ہوں، آپ کچلنے والوں کا ساتھ دیں گے یا کچلے جانے والے کے لیے لڑیں گے۔ پولیس لائن سیتا پور سے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اتوار دیر رات کو لکھیم پور میں کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے پرینکا گاندھی اور دیپیندر ہڈا کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ اس دوران پولیس کے ساتھ کانگریس لیڈروں کی نوک جھونک بھی دیکھنے کو ملی تھی۔ پولیس جبراً دیپیندر ہڈا کو گاڑی میں بٹھاتے ہوئے نظر آئی۔ اس کی مخالفت پرینکا گاندھی نے بھی کی تھی۔ فی الحال 36 گھنٹے بعد بھی دونوں لیڈر پولیس کی حراست میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز