پنجابی اداکار دیپ سدھو کی منگل کی رات ہریانہ میں سونی پت کے نزدیک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ حادثہ اس وقت ہوا جب دیپ سدھو اپنی منگیتر کے ساتھ گاڑی میں دہلی سے پنجاب واپس آرہے تھے۔
Published: undefined
سونی پت ضلع کے کھرکھودا سب ڈویژن کے تحت آنے والے گاوں پیپلی ٹول پلازہ کے نزدیک یہ سڑک حادثہ ہوا جس میں دیپ سدھو کی موت ہوگئی جبکہ منگیتر کی حالت سنگین ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو کھرکھودا سی ایچ سی میں رکھوایا ہے۔
Published: undefined
ذہن نشیں رہے کہ دیپ سدھو دہلی بارڈر پر چل رہی کسان تحریک کے دوران اس وقت مزید مشہور ہوگئے تھے جب ان پر الزام لگا تھا کہ لال قلعہ پر جھنڈا لہرانے والوں میں ان کا کردار تھا ۔اطلاع کے مطابق پنجابی کلاکار دیپ سدھو اپنی منگیتر رینا رائے کے ساتھ اسکارپیو کار میں سوار ہوکر دہلی سے پنجاب کے لئے نکلے تھے۔ دیر رات کے ایم پی کرکھرکھودا سب ڈویژن کے گاوں پیپلی ٹول پلازہ کے نزدیک ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ گاڑی کے پرخچے اڑگئے۔ حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس کے پہنچنے تک دیپ سدھو دم توڑ چکے تھے اور ان کی منگیتر رینا رائے کی حالت سنگین تھی۔
Published: undefined
واضح رہے سدھو کی پیدائش مکتسر صاحب کے گاؤں ادے کرن میں ہوئی تھی۔ 1984 میں پیدا ہوئے سدھو کاخاندان کچھوقت بعد گاؤں چھوڑ کر چلا گیا تھا ۔ سدھو نے قانون کی پڑھائی کی تھی اور وہ فلم’ زورا 10 نمبریا ‘کے بعد سے خبروں میں آئے تھے۔دیپ سدھو نے اپنےاداکاری کے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی اور وہ کنگ فشر ماڈل ہنٹ میں کامیاب ہوئے تھے۔انہوں نے مسٹر انڈیا مقابلے میں مسٹر پرسنالٹی کا خطاب جیتا تھا۔
Published: undefined
دیپ سدھوکسان تحریک کے دوران چرچا میں آئے تھے پہلے ان کا پولیس والوں کے ساتھ انگریزی میں بات چیت والا ویڈیو خوب وائرل ہو ا تھا ۔ اس تحریک کے دوران ہوئے تشدد کے لئے دیپ سدھو گرفتار بھی ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ جیل میں بھی رہے اور اب وہ ضمانت پر باہر تھے۔دیپ سدھو نے خود کو اس معاملہ میں بے قصور بتایا تھا اور کہا تھا کہ انہیں پھنسایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined