بجرنگ دل نے ہفتہ کے روز ’گربا اور ڈانڈیا ‘ تقریبات کا اہتمام کرنے والی تنطیموں سے کہاہے کہ غیر ہندو لوگوں کو جہاں گربا ہوتا ہے وہاں داخلہ کے لئے ان کا آدھار کارڈ چیک کرنا لازمی قرار دیں ۔ بجرنگ دل نے کہا ہے کہ اس کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔
Published: 29 Sep 2019, 2:10 PM IST
بجرنگ دل نے ایک کھلے خط میں دعوی کیا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے غیر ہندو نوجوان ان تقریبات میں داخل ہو کر گربا اور ڈانڈیا کرنے والی خواتین کے ساتھ بد تمیزی کرتے ہیں اور وہ منتظمین کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتے ہیں۔
بجرنگ دل نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ ایونٹ مینیجر غیر ہندو باؤنسروں کو کام پر رکھ رہے ہیں جن کی وجہ سے ان بدمعاشوں کو ان تقریبات میں داخل ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔ اس لئے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ۔
Published: 29 Sep 2019, 2:10 PM IST
بجرنگ دل کی جانب سے یہ کوئی پہلا فرمان نہیں ہے وہ ویلنٹائن ڈے منانے والوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور ان کو روکنے کے لئے اکثر تشدد پر اتر آتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ تنطیم اپنی سوچ کو سب پر تھوپنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ہندوستانی تہذیب کو شدید خطرہ ہے۔
Published: 29 Sep 2019, 2:10 PM IST
ہندوستان کی تہذیب یہ ہے کہ یہاں غیر مسلم اپنے مسلم دوستوں کی مذہبی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں اور اسی طرح مسلمان اپنے غیر مسلم دوستو ں کے ہر مذہبی تیوہار میں حصہ لیتے رہے ہیں چاہے وہ ہولی میں رنگ کھیلنا ہو، دیوالی میں پٹاخے چھوڑنا ہو یا پھر نوراتروں میں ڈانڈیا کھیلنا ہو۔
Published: 29 Sep 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Sep 2019, 2:10 PM IST