قومی خبریں

کورونا انفیکشن: تلنگانہ کو پوری طرح ’اَن لاک‘ کرنے کا اعلان

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کم ہوتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤں کو پوری طرح سے ہٹانے کا فیصلہ لیا ہے۔ کے سی آر کی صدارت میں ہوئی کابینہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کی صدارت میں کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کو اب پوری طرح سے اَن لاک کیا جائے گا۔ گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار گراوٹ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس طرح سے تلنگانہ ملک کی پہلی ایسی ریاست بن گئی ہے جس نے پوری طرح سے لاک ڈاؤن کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ تلنگانہ میں جمعہ کو کووڈ-19 کے 1417 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 10 ہزار 834 ہو گئی جب کہ 12 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مہلوکین کی کل تعداد 3 ہزار 546 پنچ گئی۔ ریاست کے محکمہ صحت نے ایک بلیٹن جاری کر یہ جانکاری دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined