قومی خبریں

انڈیا بلاک کی میٹنگ میں ’صحیح وقت‘ کا انتظار کرنے کا فیصلہ، تاناشاہی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا بھی عزم

مشترکہ بیان پڑھتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ انڈیا بلاک میں شامل پارٹیاں اس اتحاد کو ملی زبردست حمایت کے لیے ہندوستانی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہیں، عوام کے مینڈیٹ نے نفرت والی سیاست کو سخت جواب دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>انڈیا بلاک کی میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس، تصویر ویپن</p></div>

انڈیا بلاک کی میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس، تصویر ویپن

 

لوک سبھا انتخاب کے نتائج برآمد ہونے کے بعد بدھ کی شام کو دہلی میں طلب کی گئی اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شامل پارٹیوں کی میٹنگ خوشگوار ماحول میں ختم ہوئی۔ میٹنگ کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ سبھی پارٹیوں نے بی جے پی حکومت کو مسترد کرنے کی عوام کی خواہش کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے مناسب وقت پر مناسب قدم اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے۔

Published: undefined

انڈیا اتحاد کے لیڈروں کی تقریباً دو گھنٹے تک چلی میٹنگ کے بعد کانگریس صدر کھڑگے نے اتحاد کے سبھی لیڈروں کی موجودگی میں کہا کہ آج کی میٹنگ میں موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں بہت سے مشورے آئے۔ دو گھنٹے کی گفتگو کے بعد سبھی پارٹیوں کے لیڈران اتفاق رائے سے ایک فیصلے پر پہنچے ہیں۔ اس کے بعد انھوں نے اتحاد کی طرف سے ایک بیان پڑھ کر فیصلے کی میڈیا کو جانکاری دی۔

Published: undefined

کھڑگے نے میڈیا کے سامنے کہا کہ ’’انڈیا اتحاد میں شریک پارٹیاں ہمارے اتحاد کو ملی زبردست حمایت کے لیے ہندوستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لوگوں کے مینڈیٹ نے بی جے پی اور ان کی نفرت، بدعنوانی اور محروم رکھنے کی سیاست کو سخت جواب دیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ہندوستانی آئین کی حفاظت کے لیے، مہنگائی و بے روزگاری اور سانٹھ گانٹھ والے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اور جمہوریت کو بچانے کے لیے مینڈیٹ ہے۔‘‘

Published: undefined

کھڑگے کا کہنا ہے کہ انڈیا اتحاد مودی کی قیادت والی بی جے پی کی فاشسٹ حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم بی جے پی حکومت کو مسترد کرنے کی عوام کی خواہش کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے مناسب وقت پر مناسب قدم اٹھائیں گے۔ یہ ہمارا فیصلہ ہے کہ ہم نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں، اسے پورا کریں گے۔‘‘

Published: undefined

انڈیا بلاک کی اس میٹنگ میں ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کے سی وینوگوپال، ایم کے اسٹالن، ابھشیک بنرجی، تیجسوی یادو، راگھو چڈھا، شرد پوار، ڈی راجہ، سنجے راؤت، اکھلیش یادو، چمپئی سورین، سپریا سولے، کلپنا سورین، این کے پریم چندرن، آئی یو ایم ایل لیڈر پی کے کلہانی کٹی، سیتارام یچوری، سنجے سنگھ، رام گوپال یادو سمیت کئی دیگر لیڈران شامل ہوئے

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined