جی ایس ٹی کونسل کی 54ویں میٹنگ آج (9 ستمبر) اختتام پذیر ہوئی۔ یہ میٹنگ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی صدارت میں ہوئی تھی جس میں کچھ اہم فیصلے لیے گئے۔ حالانکہ طویل مدت سے موضوعِ بحث رہے کچھ مسائل کو حل کرنا جی ایس ٹی کونسل نے فی الحال ٹال دیا ہے۔ جی ایس کونسل کے کچھ اہم فیصلوں میں کینسر کی دوائیں، نمکین اور مذہبی سفر کے لیے ہیلی کاپٹر سروس لینے پر جی ایس ٹی گھٹانے کا اعلان شامل ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی یا مرکزی حکومت کے قانون سے بنی کوئی یونیورسٹی اور ریسرچ سنٹر اگر حکومت یا پرائیویٹ سیکٹر سے فنڈ حاصل کرتی ہیں تو انھیں اس پر کوئی جی ایس ٹی نہیں دینا ہوگا۔ دراصل گزشتہ مہینے یہ خبر آئی تھی کہ آئی آئی ٹی دہلی سمیت مختلف دیگر تعلیمی اداروں کو ریسرچ کے لیے فنڈ پر جی ایس ٹی کا نوٹس ملا ہے۔ اس کے بعد وزارت مالیات کی شدید تنقید ہو رہی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹلیجنس (ڈی جی جی آئی) نے آئی آئی ٹی دہلی سمیت مجموعی طور پر 7 اداروں کو ٹیکس ڈیمانڈ کا نوٹس بھیج دیا تھا۔
Published: undefined
جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے بعد ریونیو سکریٹری سنجے ملہوترا نے بتایا کہ نمکین پر جی ایس ٹی اب 18 فیصد سے گھٹا کر 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کینسر کی دواؤں پر بھی 12 فیصد کی جگہ 5 فیصد جی ایس ٹی ہی لیا جائے گا۔ اس سے کینسر کی دوائیں کافی سستی ہوں گی اور مریضوں کو راحت ملے گی۔ سنجے ملہوترا نے کہا کہ مذہبی سفر کرنے والے ضعیفوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے سیٹ شیئرنگ کی بنیاد پر ہیلی کاپٹر سروس استعمال کرنے والے مسافروں کو جی ایس ٹی سے راحت دی گئی ہے۔ اسے 18 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے کیدارناتھ، بدری ناتھ اور ویشنو دیوی جیسے تیرتھ مقامات کے لیے جانے والے عقیدتمندوں کو راحت ملے گی۔
Published: undefined
سنجے ملہوترا نے جانکاری دی کہ وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی صدارت میں ریاستوں کے وزرائے مالیات کے ساتھ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں ہیلتھ انشورنس اور لائف انشورنس کے پریمیم پر لگنے والے جی ایس ٹی کو گھٹانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے بعد اس ایشو کو گروپ آف منسٹرس (جی او ایم) کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ جی او ایم اکتوبر 2024 تک اپنی رپورٹ تیار کر کے دے گا۔ اس مسئلہ پر نومبر 2024 میں ہونے والی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوگا۔ آن لائن پیمنٹ پر جی ایس ٹی کا معاملہ بھی فٹمنٹ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined