روم: اٹلی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی دوسری لہرکا سامنا کرتے ہوئے آنے والی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لوگوں کو صرف کرسمس اور نئے سال کے موقع پر کچھ مراعات دی جائیں گی جس میں میلے کے دوران صرف دو مہمانوں کو بلائے جانے کی اجازت ہو گی۔
Published: undefined
اٹلی کے وزیر اعظم جوزف کونٹے نے جمعہ کے روز اپنے وزرا کی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ کونٹے نے کہا ’’وزرا کونسل کے ممبروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں ہم نے ایک قانون کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 24 دسمبر سے 27 دسمبر اور یکم سے 6 جنوری تک پورے ملک کو ریڈ زون میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس مدت کے دوران ملک کی ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس مدت کے دوران صرف ضروری کام اور صحت سے متعلق کاموں کے سلسلہ میں لوگ گھروں سے باہر جاسکیں گے‘‘۔
Published: undefined
اٹلی میں لوگوں کو 28، 29 اور 30 دسمبر اور 4 جنوری کو گھروں سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ تاہم اس دوران ملک بھر میں غیر ضروری اشیاء سے متعلق بار ریسٹورنٹس اور دکانیں بند کر دی جائیں گی۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 67894 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر کے 1921778 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined