نئی دہلی: دہلی میں انڈیا گیٹ پر نصب کی گئی امر جیوتی کی مشعل کو ہمیشہ کے لئے بجھایا جا رہا ہے۔ حکومت نے دلیل دی ہے کہ اس مشعل کی ریکھ بھال کرنا مشکل ہو رہا ہے لہذا اسے نیشنل وار میموریل (قومی جنگ کی یادگار) پر روش کی گئی مشعل کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ حب الوطنی اور قربانی نہیں سمجھ سکتے، امر جوان جیوتی ایک بار پھر جلائیں گے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج کے افسران کا کہنا ہے کہ امر جوان جیوتی کو جمعہ کی دوپہر قومی جنگ کی یادگار پر جل رہی مشعل میں ضم کیا جائے گا، جوکہ انڈیا گیٹ سے دوسری طرف صرف 400 میٹر کے فاصلہ پر موجود ہے۔ نیشنل وار میموریل کا افتتاح 25 جنوری 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا، جہاں 25942 فوجیوں کے نام طلائی الفاظ میں درج ہیں۔
Published: undefined
امر جوان جیوتی کی مشعل بجھانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’بہت دکھ کی بات ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں کے لئے جو امر جیوتی جلتی تھی، اسے آج بجھا دیا جائے گا۔ کچھ لوگ حب الوطنی اور قربانی نہیں سمجھ سکتے۔ کوئی بات نہیں... ہم اپنے فوجیوں کے لئے امر جوان جیوتی ایک بار پھر روشن کریں گے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ انڈیا گیٹ کو برطانوی حکومت کی جانب سے پہلی جنگ عظیم میں شہید ہونے والے ہندوستانی جوانوں کی یاد میں تعمیر کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد 1972 میں 1971 میں پاکستان کے ساتھ جنگ میں شہید ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں امر جوان جیوتی کی مشعل روشن کی گئی۔ اس جنگ میں ہندوستان کی فتح ہوئی تھی اور بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا۔ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 26 جنوری 1972 میں اس کا افتتاح کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز