نئی دہلی: ہندوستان میں کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ سے متعلق پروٹوکول اور رہنما خطوط پر عمل آوری کی مدت 31 جنوری تک بڑھا دی ہے اور تمام ریاستوں اور مرکز زیر کنٹرول علاقوں سے کہا ہے کہ اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے پیر کو تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، وزارتوں اور محکموں کو ایک خط لکھ کر اس سلسلے میں احکامات جاری کیے۔ یہ حکم ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ وائرس کی صورتحال کے مطابق بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مقامی سطح پر ضروری پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔ سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لیے ضرورت کے مطابق دفعہ 144 نافذ کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے جامع احتیاطی تدابیر کو نافذ کرنے اور نئے ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد وسیع پیمانہ پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا تھا اور انہی اقدامات کے نفاذ کو اب 31 جنوری تک بڑھایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اجے بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ ان اقدامات اور رہنما خطوط کو پورے ملک میں سختی سے نافذ کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 51 تا 60 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور دیگر قانونی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز