لکھنؤ: یوپی میں لوگوں کو بجلی کے حوالے سے کچھ راحت کی خبر ہے۔ اتر پردیش الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے کنزیومر کونسل کی مخالفت کے بعد نئے کنکشن کے داموں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کرنے کی تجویز کو ملتوی کر دیا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین آر پی سنگھ نے پاور کارپوریشن سے ایک نظر ثانی شدہ تجویز پیش کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنکشن کی قیمت عام لوگوں اور چھوٹے گھریلو صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ہونی چاہئے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق اگر تجویز منظور ہو جاتی ہے تو تخمینہ کی بنیاد پر محکمہ بجلی سے نیا کنکشن لینا اور ٹرانسفارمر، پول، میٹر لگوانا 15 سے 20 فیصد مہنگا ہو جاتا۔ پاور کارپوریشن کی نئے کنکشن کی لاگت میں 3 سال سے اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2019 میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اس وقت محکمہ بجلی کی جانب سے فراہم کردہ اشیائے صرف میں 25 کے وی اے ٹرانسفارمر کی قیمت 56780 روپے ہے، جسے بڑھا کر 59364 روپے کرنے کی تجویز تھی۔ 63 کے وی اے ٹرانسفارمر کی قیمت 104596 روپے سے بڑھا کر 113162 روپے کرنے کی تجویز تھی۔ تاہم، سنگل فیز پری پیڈ میٹر اور تھری فیز پری پیڈ میٹر کے داموں میں اضافے کی کوئی تجویز نہیں تھی۔
Published: undefined
سنگل فیز پری پیڈ میٹر کے دام 6016 روپے اور تھری فیز کی قیمت 11341 روپے ہے۔ سنگل فیز الیکٹرانک میٹر کی قیمت 872 روپے سے بڑھا کر 1070 روپے اور تھری فیز الیکٹرانک میٹر کی قیمت 2921 روپے سے کم کر کے 2017 روپے کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس کے ساتھ لیبر اوور ہیڈ چارج رورل (2 کلو واٹ) کی شرح 150 روپے سے بڑھا کر 178 روپے اور پانچ کلو واٹ سے کم کے لیے یہ چارج 398 روپے سے بڑھا کر 455 روپے کرنے کی تیاری تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز