نئی دہلی: راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے بدھ کے روز کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر مارچ میں اچانک قومی سطحی لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پورا ملک حیران ہو گیا تھا اور اس وبا نے ملک میں ہیلتھ کیئر سے منسلک انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی ضرورت اجاگر کی ہے۔
Published: undefined
آنند شرما نے ایوان میں کورونا وبا پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے سبب پیدا شدہ غیر متوقع صورتحال کے بارے میں کسی نے تصور نہیں کیا تھا۔ نہ تو بوڑھے اور نہ ہی موجودہ نسل نے اس کا تصور کیا تھا۔ حالانکہ سوال یہ ہے کہ اس کے لیے ہماری تیاری کتنی تھی۔ اس وبا کے سبب ترقی یافتہ ممالک سے لے کر ترقی پذیر ممالک تک میں خوف کا ماحول بن گیا جو ہنوز قائم ہے۔ ڈاکٹر اور سائنس داں اسے سمجھ نہیں پائے اور اس کو سمجھنے میں وقت لگا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس دوران پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا جس سے پورا ملک حیران رہ گیا۔ اس سے ملک کو کتنا فائدہ اور کتنا نقصان ہوا‘ اس کی اطلاع ایوان کو دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی ضرورت تھی اور پورے ملک میں ایسا کیا گیا لیکن ملک میں اس کے لیے تیاریاں نہیں کی گئیں۔ اگر ریاستوں کے ساتھ غور و خوض کرکے ایسا کیا جاتا اور تحصیل سطح پر کوارنٹائن سینٹر بنائے جاتے تو گاؤں میں کورونا نہیں پہنچتا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اس سے متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 82 ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وائرس امیر اور غریب ملک میں کوئی فرق نہیں دیکھتا ہے اور اس طرح کی وبا کی تیاری کوئی بھی نہیں کر سکتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا سے نمٹنے میں سرکاری اسپتالوں کی خستہ حالی کا انکشاف ہوا ہے۔ جہاں 70 فیصد کورونا متاثر داخل ہوتے ہیں وہاں محض 30 فیصد آئی سی یو بیڈ مہیا ہیں جبکہ 70 فیصد افراد کو آئی سی یو بیڈ کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں کی طرف جانا پڑا ہے۔ ایسی صورتحال کے پیش نظر سرکاری ہیلتھ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ کورونا وبا سے بڑے تلخ تجربات ملے ہیں۔ ہیلتھ انفراسٹرکچر کی کمیوں کو دور کرنے کا انتظام کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی (ایس پی) کی رہنما جیا بچن نے کورونا وائرس کے برے اثرات کا ذکر کیا اور حکومت سے کہا کہ وہ مناسب اقدام کرے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین فلم انڈسٹری کے بارے میں غلط تشہیر کی جا رہی ہے۔ اس کی حفاظت کی جانی چاہیے۔
Published: undefined
ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک اوبرائن نے کورونا وبا سے نمٹنے میں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لگن کے سبب کووِڈ۔19 کو قابو کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر وبا سے نمٹنے میں تاخیر سے کام کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ 30 جنوری کو پہلا کورونا کیس سامنے آ گیا تھا۔ اس کے دو ماہ بعد حکومت بیدار ہوئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس دوران حکومت اپنی شبیہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔
Published: undefined
بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے رہنما پرسنا آچاریہ نے کورونا وبا سے نمٹنے میں اڈیشہ حکومت کے کارنامے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پریشان ہے جبکہ پولیس ان پر طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت کو اس سلسلے تفصیلی ہدایات جاری کرنی چاہیے۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما روی پرکاش ورما نے سماج کے سب سے نچلے طبقے کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا اس وبا میں یہ طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ کورونا نے اس کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز