قومی خبریں

کشی نگر: زہریلی شراب پینے سے 5 کی موت

پویس ذرائع کے مطابق مونی اماوسیا کے موقع پر بہار سرحد کے قریب نارائن ندی کے کنارے وروِٹ کونہولیا میں میلہ لگاتھا، میلے میں دیگر دوکانوں کے ساتھ ساتھ شراب کی دوکانیں بھی تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں تریاسجان علاقے میں مبینہ طورے سے زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص کی حالت کافی نازک ہے۔

پویس ذرائع کے مطابق منگل کو مونی اماوسیا کے موقع پر بہار سرحد کے قریب نارائن ندی کے کنارے واقع تریاسجان علاقے کے وروِٹ کونہولیا میں میلہ لگا تھا۔ میلے میں دیگر دوکانوں کے ساتھ ساتھ شراب کی دوکانیں بھی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میلے میں آئے کئی لوگوں نے دوکان سے شراب خرید کر پی تھی۔ شراب پینے کے بعد دیر رات ان کی طبیعت اچانک بگڑنے کے بعد چن پٹی باشندہ اودھ (50)، بیداپور باشندہ چنچل (40) وروِٹ کونہولیا باشندہ سنتوش (30) کی کچھ ہی دیر میں موت ہوگئی۔ چن پٹی باشندہ ہیرالال (35) اور ڈیبا (55) نے بدھ کی علی الصبح دم توڑ دیا۔ چین پٹی گاؤں کے ہی وکاس کمار کی حالت کافی نازک ہے انہیں میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق زہریلی شراب پینے سے متعدد دیگر افراد کے بیمار ہونے کی اطلاع ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور محکمہ آبکاری کی ٹیم موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

اس درمیان پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیونارائن مشر کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی موت بیماری سے ہونا بتایا جارہا ہے۔ جبکہ دو افراد کے اہل خانہ ان کی موت کی وجہ سے زہریلی شراب کو بتا رہے ہیں۔ پولیس نے مہلوکین کو لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined