کورونا وبادہلی میں ایک خوفناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 24 ہزار یومیہ سے کم نہیں ہو رہی وہیں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ جاری ہے۔ کل دہلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 357 رہی جبکہ ایک دن پہلے یعنی جمعہ کو یہ تعداد 348 تھی۔
Published: undefined
واضح رہے دہلی میں اگر کورونا متاثرین کی شرح کو دیکھا جائے تو اس میں واضح اضافہ نظر آ رہاہے۔ متاثرین کی شرح 32.27 فیصد بنی ہوئی ہے جو ایک تشویشناک پہلو ہے۔ پچھلے کچھ دنوں کےدوران جو اعداد و شمار آئے ہیں اس میں متاثرین کی تعداد ضرور کم نظر آ رہی ہے لیکن شرح فیصد میں کوئی کمی نہیں ہےاور اس کی وجہ جانچ کی تعداد میں کمی بتائی جا رہی ہے ۔
Published: undefined
ادھر دہلی کےاسپتالوں سے مستقل آکسیجن کی قلت کی خبریں آرہی ہیں اور بہت سے نجی اسپتالوںمیں آکسیجن کےتعلق سےبہت ہی خراب خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ کہیں کچھ گھنٹوں کی آکسیجن بچی ہے تو کہیں آکسیجن کی کمی کی وجہ سےاتنےمریضوں نےدم توڑ دیا ہے۔ دہلی کےوزیر اعلی اروند کیجریوال نےمرکز سےآکسیجن سپلائی کرنےکی درخواست کی ہے۔دہلی کانگریس کےسینئر رہنما اجےماکن نے مرکز اور ریاستی حکومت پر الزام لگاتےہوئےکہا ہے کہ مرکز نے دہلی کو آٹھ آکسیجن پلانٹ لگانےکےلئےکہا تھا لیکن دہلی حکومت نےاس جانب کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ دونو ں حکومتیں ایک دوسرے کے اوپر الزام لگا رہی ہیں لیکن دونوں نےاپنے کام سے دہلی کےعوام کو مایوس کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز