قومی خبریں

جودھ پور ضلع میں گیس سلنڈر پھٹنے کے حادثے میں مہلوکین کی تعداد گیارہ ہوئی

بھونگرا گاؤں کے ایک گھر میں شادی کی تقریب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں دو بچے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے، جبکہ نو افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

جودھ پور: راجستھان میں جودھ پور ضلع کے شیر گڑھ علاقے کے بھونگرا گاؤں میں شادی کی تقریب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے مزید چار لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں شدید جھلسنے والے لوگوں میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت مزید 4 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر11 ہو گئی ہے۔ اس حادثے میں تقریباً نصف درجن بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

بھونگرا گاؤں کے ایک گھر میں جمعرات کی دوپہر ایک شادی کی تقریب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں دو بچے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے، جبکہ نو افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ حادثے کے بعد وزیر اعلی اشوک گہلوت جمعہ کو جودھ پور کے مہاتما گاندھی اسپتال گئے اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمیوں کے علاج کے بارے میں دریافت کیا اور ڈاکٹروں کو زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایت کی۔

Published: undefined

مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بھی اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ان کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی انچارج ارون سنگھ نے بھی آج صبح زخمیوں سے ملاقات کی۔ بھونگرہ گاؤں میں پیش آنے والے حادثے میں مہلوکین کی گزشتہ تین دنوں سے مسلسل آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں اور گاؤں میں ماتم چھایا ہوا ہے اور اس غم زدہ ماحول میں ہر کسی کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined