بھونیشور: اوڈیشہ کے بالاسور کے بہاناگا میں جمعہ کی شام کو ہوئے ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 244 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بالاسور کے کلکٹر ڈی بی شندے نے بتایا کہ اب تک جائے حادثہ سے 244 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ جائے حادثہ دارالحکومت سے تقریباً 200 کلومیٹر دور ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل اوڈیشہ کے چیف سکریٹری پی کے جینا نے ایک ٹویٹ میں ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 233 اور زخمیوں کی تعداد 900 بتائی تھی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حادثے میں 900 سے زائد مسافروں کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ جائے حادثہ پر ایک جنرل بوگی آدھی دبی ہوئی ہے اور لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ادھر اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ایک روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 3 جون کو پوری دن ریاست میں کوئی سرکاری تقریب نہیں ہوگی۔
Published: undefined
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو ہفتہ کی صبح بہاناگا اسٹیشن پر گراؤنڈ زیرو پر پہنچے اور سینئر ریلوے حکام، این ڈی آر ایف اور او ڈی آر اے ایف ٹیموں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین انیل کمار لاہوتی بھی موجود تھے۔ وزیر ریلوے نے پہلے ہی حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو بہاناگا کے دو اسکولوں میں رکھا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال لے جایا جائے گا۔ریلوے کی ایک تکنیکی ٹیم نے ہفتہ کی اولین ساعتوں میں جائے حادثہ کا فضائی سروے کیا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ حادثے میں شالیمار چنئی کورومنڈیل ایکسپریس، یشونت پور-ہوڑہ ایکسپریس اور ایک مال گاڑی شامل تھیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کے ساتھ 45 موبائل ہیلتھ ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر بھیجی گئی ہیں۔ اس میں کیندرپاڑہ سے پانچ، جے پور سے 16، بھدرک سے دس اور بالاسور سے 14 ٹیمیں شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مزید کچھ وقت تک جاری رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined