قومی خبریں

سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 267 پہنچی، 44 لاپتہ

کرناٹک اور اڈیشہ کو چھوڑ کر دیگر ریاستوں میں سیلاب کی شدت میں کمی آ رہی ہے اور فوج مختلف ایجنسیوں کے ساتھ شانہ بشانہ راحتی کاموں میں مصروف ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک کے مختلف حصوں میں بارش، سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے کی تعداد 267 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 44 دیگر لاپتہ ہیں۔ کرناٹک اور اڈیشہ کو چھوڑ کر دیگر ریاستوں میں سیلاب کی شدت میں کمی آ رہی ہے اور فوج مختلف ایجنسیوں کے ساتھ شانہ بشانہ راحتی کاموں میں مصروف ہے۔

Published: undefined

بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں کئی لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور زیادہ تر لوگوں کو راحتی کیمپوں میں مہاجرین کی مانند زندگی بسر کرنی پڑی رہی ہے ۔ فوج سمیت مختلف سکیورٹی اور دیگر ایجنسیاں امدادی اور راحتی کا موں میں مصروف ہیں ۔

Published: undefined

پانی کی سطح کم ہونے سے زیادہ تر راحتی کیمپوں میں پناہ لینے والے لوگ اپنے اپنے گھروں کی طرف واپس لوٹنے لگے ہیں ۔ کیرالہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ کیرالہ میں اب تک 113، کرناٹک میں 62، گجرات میں 35، مہاراشٹر میں 30، اتراکھنڈ اور اڈیشہ میں آٹھ آٹھ اور ہماچل پردیش میں دو اور آندھرا پردیش میں کشتی ڈوبنے سے ایک لڑکی کی موت ہو چکی ہے ۔

Published: undefined

اس کے علاوہ مغربی بنگال میں شدید بارش کے درمیان بجلی گرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ کیرالہ اور کرناٹک میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہوئے تودے گرنے کے واقعات کے بعد سے 44 افراداب بھی لاپتہ ہیں ۔ کیرالہ میں جہاں 29 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے، وہیں کرناٹک میں 15 لوگ لاپتہ ہیں۔

Published: undefined

کیرالہ میں موسلادھار بارش، سیلاب اور تودے گرنے کی وجہ سےہلاک ہونے والوں کی تعداد 113 ہو گئی ہے اور آٹھ اگست سے ریاست کے مختلف اضلاع میں 29 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 41،253 کنبوں کو 1،29،517 لوگ مختلف اضلاع میں قائم 805 راحتی کیمپوں میں رہ رہے ہیں ۔

Published: undefined

پانی کی سطح کم ہونے کے بعد اگرچہ بہت سے لوگ اپنے گھر لوٹ گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع الاپوژا میں چھ، كوٹايم اور كاسرگوڈ ضلع میں دو دو، ایڈكي ضلع میں پانچ، ترسور ضلع میں نو، ملاپورم ضلع میں 50، كوژیکوڈ ضلع میں 17، وايناڈ ضلع میں 12، پالا کاڈ ضلع میں ایک اور کنورضلع میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق الپورم ضلع کے 29، وايناڈ ضلع کے سات اور كوٹايم ضلع کا ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے ۔ ریاست میں سیلاب کی وجہ سے 1،186 گھرکلی طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور 12،761 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined