نئی دہلی: ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار کے ہندسے سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 3604 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس دوران 87 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان 50 ہزار سے زائد متاثرین کی تعداد والے ممالک کی فہرست میں 13 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
Published: undefined
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے اب تک 70756 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 2293 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔ وہیں اب تک 22455 لوگ اس انفیکشن سے مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں 23401 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 868 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں ریاست میں 4786 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
کوروناوائرس ’كووڈ -19‘ سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 8541 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 513 اموات ہوئی ہیں۔ وہیں 2780 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت اس مہلک وائرس کی وجہ سے باعث تشویشناک ہے۔ یہاں اس سے اب تک 7233 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کورونا کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 73 بنی ہوئی ہے۔ وہیں 2129 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
راجستھان میں بھی کورونا تیزی سے پاؤں پھیلا رہا ہے۔ یہاں اب تک 3988 لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 113 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں ریاست میں 2264 لوگ كووڈ -19 سے مکمل طور پر ٹھیک ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں كووڈ -19 کے متاثرین کی تعداد آٹھ ہزار سے زیادہ ہوکر 8002 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے 53 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں 2051 لوگ اس انفیکشن پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 3573 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور کورونا کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اس ریاست میں 80 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 1758 لوگ اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 1275 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کورونا سے جان گنوانے والوں اور ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ ریاست میں جہاں کورونا سے 30 لوگوں جان گئی ہے۔ وہیں 800 لوگ اب تک ٹھیک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 2018 اور کرناٹک میں 862 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 45 اور 31 پر برقرار ہے۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 879 ہو گئی ہے اور 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مغربی بنگال میں 190، پنجاب میں 31، ہریانہ میں 11 اور بہار میں چھ، کیرالہ میں چار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں تین تین، ہماچل، آسام اور چندی گڑھ میں دو دو اور میگھالیہ اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined