قومی خبریں

این سی پی سربراہ شرد پوار کو دی گئی جان سے مارنے کی دھمکی، بیٹی سپریہ سولے نے کی پولیس کمشنر سے شکایت

سپریہ سولے نے کہا کہ میرے موبائل پر واٹس پر شرد پوار کے نام سے پیغام بھیجا گیا ہے، انہیں ایک ویب سائٹ سے دھمکی دی گئی ہے اور متعلقہ اکاؤنٹ سے بھی ایسے ہی پیغامات آئے ہیں

این سی پی سربراہ شرد پوار
این سی پی سربراہ شرد پوار 

ممبئی: این سی پی کے صدر شرد پوار کو واٹس ایپ پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ شرد پوار کو دھمکی ملنے کے بعد ان کی بیٹی سپریہ سولے نے ممبئی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ سپریا سولے ممبئی پولیس کے کمشنر سے ملنے ان کے دفتر پہنچی تھیں، اس دوران انہوں نے شرد پوار کو دھمکیاں ملنے کی اطلاع دی۔

Published: undefined

سپریا سولے نے کہا، ’’شرد پوار کے نام میرے واٹس ایپ پر ایک پیغام ملا ہے۔ انہیں ایک ویب سائٹ سے دھمکیاں دی گئی ہیں اور ساتھ ہی متعلقہ اکاؤنٹ سے بھی ایسے ہی پیغامات آئے ہیں۔ میں یہاں انصاف طلب کرنے آئی ہوں۔ میں مرکزی وزیر داخلہ اور مہاراشٹر کے وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ جو گندی سیاست ہو رہی ہے اسے روکا جائے۔ ایسی حرکتیں درست نہیں ہیں۔‘‘

Published: undefined

شرد پوار سے متعلق واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام میں کیا کہا گیا ہے، اس حوالے سے کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ نہ تو سپریہ سولے اور نہ ہی کسی پولیس افسر نے اس بارے میں کوئی اطلاع دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ پر موصول ہونے والی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ ’شرد پوار تمہارا دابھولکر جیسا حال ہوگا!‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined