قومی خبریں

ڈیئر کوہلی، اپنی کرکٹ حب الوطنی اپنے پاس رکھئے، آئی جی کشمیر بسنت رتھ کا بیان

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نے ٹویٹ میں لکھا ’’ڈیئر وراٹ کوہلی، میں جاوید میانداد کو پسند کرتا ہوں۔ آپ براہ مہربانی اپنی کرکٹ حب الوطنی اپنے پاس رکھئے اور اسے اپنے اشتہاری معاہدوں تک ہی محدود رکھیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سرینگر: جموں وکشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ٹریفک بسنت کمار رتھ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ایک ویڈیو جس میں انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے کرکٹ مداحوں کو ملک چھوڑنے کا مشور دیا تھا، پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہوئے کوہلی کو اپنی کرکٹ حب الوطنی اپنے پاس رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ بسنت رتھ کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی جاوید میانداد کو ہی پسند کرتے ہیں۔

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نے ٹویٹ میں لکھا ’’ڈیئر وراٹ کوہلی، میں جاوید میانداد کو پسند کرتا ہوں۔ آپ براہ مہربانی اپنی کرکٹ حب الوطنی اپنے پاس رکھئے اور اسے اپنے اشتہاری معاہدوں تک ہی محدود رکھیں۔‘‘

Published: 08 Nov 2018, 7:09 PM IST

بتادیں کہ ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے پانچ نومبر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی ایپ لانچ کرکے اپنے مداحوں سے روابت کا ایک نیا سلسلہ قائم کیا۔ لیکن ایک مداح کے تبصرے پر ان کی اس ایپ پر جاری کردہ ایک ویڈیو انہیں بھاری پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں اس شخص کو ملک چھوڑنے کی صلاح دے ڈالی جس نے لکھا تھا کہ وہ کوہلی کی بلے بازی سے زیادہ برطانوی اور آسٹریلوی بلے بازوں کو پسند کرتے ہیں۔

Published: 08 Nov 2018, 7:09 PM IST

کوہلی کے اس رد عمل پر سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر انہیں بیرونی چیزوں سے اتنی ہی دقت ہے تو پھر بیرونی چیزوں کا استعمال کیوں کرتے ہیں اور بیرونی سامانوں کا پرموشن کیوں نہیں بند کر دیتے۔

Published: 08 Nov 2018, 7:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Nov 2018, 7:09 PM IST