نئی دہلی: دہلی کے اکشردھام میٹرو اسٹیشن کی چھت سے جمعرات کے روز ایک قوت گویائی اور سماعت سے محروم (گونگی اور بہری) لڑکی نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی شدید زخمی ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ لڑکی پلیٹ فارم نمبر 2 سے میٹرو اسٹیشن کی چھت پر چڑھ گئی۔ سیکورٹی عملہ اور پولیس نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، لیکن اس نے ان لوگوں کی ایک نہ سنی۔
Published: undefined
لڑکی کے اسٹیشن سے نیچے چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں سیکورٹی اہلکار اس کے نیچے کودنے سے پہلے اسے پرسکون کرنے کی کوشش کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ لڑکی کو لال بہادر شاستری اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں اسے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے پولیس کو بتایا کہ وہ بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک پولیس افسر نے کہا، ’’لڑکی گونگی اور بہری ہے۔ اس کے والدین بھی بہرے ہیں۔ انہیں اطلاع دے دی گئی ہے۔ اسے ایل بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی ٹانگ اور ہاتھ میں فریکچر ہے اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
پولیس افسر نے کہا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 7.30 بجے پلیٹ فارم نمبر دو کی طرف پیش آیا۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکی نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔ اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز