نئی دہلی: ہماچل پردیش کے منڈی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کی پر اسرار حالات میں موت واقع ہو گئی ہے۔ وہ 62 سال کے تھے۔ اطلاعات کے مطابق رام سوروپ شرما کی لاش بدھ کی صبح ان کی رہائش میں پھنڈے سے لٹکی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی۔ ابتدائی طور پر اسے خود کشی کا معاملہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے خود کشی کیوں کی اس کا انکشاف فی الحال نہیں ہو پایا ہے۔
Published: 17 Mar 2021, 11:13 AM IST
رکن پارلیمنٹ آر ایم ایل اسپتال کے نزیک واقع فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔ دہلی پولیس کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 8.30 بجے انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ آر ایم ایل اسپتال کے نزدیک واقع گومتی اپارٹمنٹ (ایم پی فلیٹ) میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔
Published: 17 Mar 2021, 11:13 AM IST
پولیس نے مزید کہا کہ جس وقت پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو رام سوروپ شرما کی لاش پھنڈے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس موت کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کے انتقال کی وجہ سے بی جے پی نے اپنے آج کے مجوزہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کو منسوخ کر دیا ہے۔
Published: 17 Mar 2021, 11:13 AM IST
دریں اثنا، شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ ونائک راؤت نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک سبھا میں التوا کا نوٹس پیش کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے تین روز قبل ٹیکہ کاری کرائی تھی۔
Published: 17 Mar 2021, 11:13 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Mar 2021, 11:13 AM IST