نئی دہلی: پروازوں کے ذریعے بیرون ملک سے دہلی تشریف لانے والے مسافروں کے لئے کووڈ پروٹوکول کو یقینی بنانے کے لئے راجدھانی کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو ہوائی اڈے پر تعینات کرنے کا حکم دینے کے ایک دن بعد، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے منگل کو اپنا حکم واپس لے لیا۔ اساتذہ کو 31 دسمبر سے 15 جنوری تک دہلی ہوائی اڈے پر کووڈ ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا جانا تھا۔
Published: undefined
ڈی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ویسٹ) کے حکم پر مذکورہ مدت کے لیے اسکول کے اساتذہ اور دیگر غیر تدریسی عملے کو کووڈ ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم، اتھارٹی نے تازہ حکم نامہ میں کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ پروٹوکول اور رہنما اصولوں کو یقینی بنانے کے لئے سول ڈفینس کو تعینات کیا جائے گا۔
Published: undefined
قبل ازیں، پیر کو ضلع مجسٹریٹ ویسٹ نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک حکم جاری کیا تھا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو 31 دسمبر سے 15 جنوری تک کووڈ پروٹوکول کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈے پر اضافی عملے کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔
Published: undefined
حکم نامے کے مطابق بیرون ملک سے تشریف لانے والے مسافروں کے لیے کووڈ پروٹوکول کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے 85 ملازمین کو ڈیوٹی سونپی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز