کرناٹک کانگریس کے رہنما ڈی کے شیوکمار کی بیٹی ایشوریہ اپنے والد کے خلاف منی لانڈرنگ معاملہ کی جانچ کے حوالہ سے جمعرات کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں۔ واضح رہے کہ شیو کمار اس وقت خود بھی ای ڈی کی حراست میں ہیں۔
Published: 12 Sep 2019, 2:10 PM IST
افسران کا کہنا ہے کہ منیجمنٹ سے گریجویٹ 22 سالہ ایشوریہ سے پوچھ کی جائے گی اور ان کا بیان انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت درج کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سنگاپور دورے کے حوالہ سے شیو کمار کی طرف سے پیش کیے گئے دستاویزات اور بیانوں کے حوالہ سے پوچھ گچھ کی جانی ہے۔ شیو کمار نے اپنی بیٹی کے ساتھ 2017 میں سنگاپور کا دورہ کیا تھا۔
Published: 12 Sep 2019, 2:10 PM IST
واضح رہے کہ ایشوریہ اپنے والد کے تعلیمی ٹرسٹ میں امانتدار ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کی کروڑوں روپے کی املاک اور کاروبار ہیں اور یہ کئی انجینئرنگ و دیگر کالجوں کو آپریٹ کرتا ہے۔ کانگریس رہنما اور کرناٹک کے سابق کابینہ وزیر شیو کمار کو 3 ستمبر کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا وہ اب بھی ایجنسی کی حراست میں ہیں۔
Published: 12 Sep 2019, 2:10 PM IST
مرکزی ایجنسی نے گزشتہ سال ستمبر ماہ میں شیو کمار اور نئی دہلی میں ’کرناٹک بھون‘ کے ملازم ہنومنتیا و دیگران کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔ محکمہ انکم ٹیکس نے مبینہ ٹیکس چوری اور حوالہ کے ذریعے لین دین کے لئے بنگلورو کی ایک عدالت میں شیو کمار اور دیگران کے خلاف فرد جرم دائر کی گئی تھی جس کی بنیاد پر مجرمانہ مقدمہ درج کیا گیا۔
Published: 12 Sep 2019, 2:10 PM IST
ادھر، شیو کمار کی گرفتاری کے بعد کرناٹک کانگریس اور جے ڈی ایس میں سخت غم و غصہ دیکھا جا رہا اور دونوں پارٹیوں کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز کانگریس اور جنتادل ایس پارٹیوں کی تائید والے وکالیگا طبقہ نے شیو کمار کی گرفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مارچ نکالا اور اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے اسے مرکز کی حکمراں بی جے پی حکومت کی سیاسی مخاصمت قرار دیا۔
Published: 12 Sep 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Sep 2019, 2:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز