کولکاتا: نیتا جی سبھاش چندر بوس کے بڑے بھائی کی بہو، ماہر تعلیم اور سابق سیاست داں کرشنا بوس کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ انہیں دورہ قلب پڑنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا علاج چل رہا تھا۔
Published: undefined
کرشنا بوس ترنمول کانگریس کی سابق ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ ان کے صاحب زادے سومانترا بوس نے کہا کہ وہ کچھ دنوں سے بیمار تھیں اور انہیں ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ بچ نہیں پائیں۔
ان کی شادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے بھتیجے ششر کمار بوس سے ہوئی تھی۔ 1930 میں پیدا ہونے والی کرشنا بوس 40 سالوں تک کلکتہ کے ایک کالج میں پڑھاتی تھیں۔ کرشنا بوس نیتا جی ریسرچ بیورو کی چیئر پرسن بھی تھیں۔
Published: undefined
کرشنا بوس نے 1996، 1998 اور 1999 میں جادو پور لوک سبھا حلقے سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔ بوس کے پسماندگان میں سابق ممبر پارلیمنٹ سوگاتا بوس، سومانترا اور بیٹی شرمیلا شامل ہیں۔ ترنمول کانگریس کے کئی لیڈران اور وزراء کرشنا بوس کے انتقال کی خبر ملنے پر اسپتال پہنچ گئے۔
Published: undefined
خاندان کے ذرائع کے مطابق کرشنا بوس کے جسد خادکی کو پہلے ان کی رہائش گاہ سرت بوس لایا جائے گا اس کے بعد نیتاجی بھون میں رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نیتاجی بھون پہنچ کر خراج عقیدت پیش کریں گی۔ آج شام ہی ان کی آخری رسوم کی ادائیگی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined