نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نیشنک نے جمعرات کو کہا کہ سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے درجہ 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ امتحانات 2021 چار مئی سے شروع ہوگی۔ ڈاکٹر نیشنک نے سی بی ایس ای کی درجہ 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ امتحانات 2021 کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات چار مئی سے شروع ہوں گے جسے 10 جون تک پورا کر لیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق 15 جولائی تک ریزلٹ کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ دسویں اور 12 ویں کے پریکٹیکل ایک مارچ سے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے طلبہ سے دل لگا کر تیاری کرنے اور بغیر کسی پس و پیش کے امتحان دینے کی اپیل کی ہے۔ سی بی ایس ای کی جانب سے جلد ہی ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔ قبل ازیں ڈاکٹر نیشنک نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’مجھے یقین ہے کہ سی بی ایس ای کی جانب سے منعقد 10 ویں اور 12 ویں کے بورڈ امتحانات دینے والے ہمارے طالب علم مکمل لگن اور محنت سے بہتر تیاری کر رہے ہوں گے‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز