ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات اور اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے لگاتار ہو رہی اموات کے پیش نظر کئی سماجی و ملی تنظیمیں مدد کے لیے سامنے آئی ہیں۔ دارالعلوم دیوبند نے بھی ملک میں پیدا مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے یوگی حکومت کو خط لکھ کر مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔دارالعلوم دیوبند (سہارنپور، یو پی) کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ادارہ اپنی ایک عمارت کو آئسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش کرتا ہے۔
Published: undefined
مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے یوگی آدتیہ ناتھ کے نام ہندی میں تحریر کردہ خط میں لکھا ہے کہ "کورونا وائرس (کووڈ-19) کے قہر کو روکنے کی کوششوں میں ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس سلسلے میں ادارہ نے فیصلہ لیا ہے کہ مشکل حالات کے وقت دارالعلوم دیوبند کی جی ٹی روڈ کے قریب واقع عمارت (دارالقرآن) کو مریضوں کے علاج کے لیے آئسولیشن وارڈ کی شکل میں استعمال کیا جا سکے۔" وہ مزید لکھتے ہیں کہ "اگر مشکل حالات میں انتظامیہ ضرورت کے مطابق دارالعلوم دیوبند سے رابطہ کر اس بلڈنگ کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر کے استعمال کرنا چاہے تو ادارہ اس خدمت کے لیے تیار ہے۔"
Published: undefined
دارالعلوم دیوبند، سہارنپور کے مہتمم نے اس خط کی کاپی سہارنپور کے ڈی ایم، سی ایم او اور اے ڈی ایم (ایف) کے ساتھ ساتھ دیوبند کے ایس ڈی ایم کو بھی ارسال کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سہارنپور واقع معروف اسلامی ادارہ دارالعلوم دیوبند نے جس عمارت میں آئسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش کی ہے، وہاں کے ہاسٹل میں تقریباً 100 کمرے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined